🔊۔۔۔ *یومِ عرفہ کی تیاری*۔۔۔🔊
*بِسْمِ اللہِ الرّٰحْمٰنِ الرّٙحِیْمِ*
السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه
📑 9⃣ *ذوالحجہ* یعنی *یوم عرفہ*
❓ *اس دن کو کیسے گزارا جائے؟*👇🏻
✍🏻عرفہ کا دن اپنی ساری توانائیاں گھر کو صاف ستھرا کرنے میں لگانے کا نہیں،
بازاروں میں گھومنے پھرنے اور شاپنگ کی نذر کرنے کا نہیں ۔
آرام و نیند کی نذر کرنے کا نہیں ہے
📣...اس دن کو اللہ تعالی نے عظیم مقام عطا فرمایا ہے۔
*یہ وہ دن ہے جس میں اللہ تعالی اھل عرفہ کے بارے میں فرشتوں کے سامنے فخر کرتے ہیں*۔
👈🏻یہ ایسا مبارک دن ہے جو جہنم سے لوگوں کو آزادی کا پروانہ دیتا ہے۔
👈🏻 *یہ دن رب کی بھرپور عبادت اور دعاوں کا ہے۔لہذا اس دن کو غنیمت جانیں اور جتنی بھی خیرو بھلائی اور دعائیں کر سکتے ہیں،کر ڈالیں۔*
📜 *کرنے کا کام*
1️⃣ *نو ذوالحجہ* کے لیے خود کو جسمانی اور ذہنی طور پر تیار کریں
2️⃣شیڈول بنائیں۔ بلکہ اس شیڈول میں اپنے حلقہٴ احباب کو بھی شامل کریں کیونکہ یہ *دنیا کے بہترین اور افضل ایّام میں سے افضل ترین دن ہے*
👈🏻جو سال میں ایک مرتبہ آتا ہے۔
3️⃣رات جلدی سوئیں تاکہ صبح عبادت واطاعت میں ہمت وطاقت محسوس ہو۔
4️⃣ فجر سے پہلے اٹھ جائیے تاکہ آپ اس دن کے روزے کی نیت کے ساتھ سحری کھائیں۔
📣یہ روزہ ہمارے گذشتہ اور آنے والے سال کےگناہوں کو معاف کرانے کا سبب بنے گا۔ان شاء اللہ تعالیٰ
5️⃣حسب استطاعت شوق سےدن کے نوافل ادا کریں
6️⃣ فجر سے قبل کا وقت استغفار کرنے میں لگا دیجئے۔تاکہ ہمارا شمار سحری کے وقت استغفار کرنے والوں میں ہو جائے۔
7️⃣ اذان فجر سے کم از کم پانچ منٹ قبل تیار ہو جائیے۔ بہترین وضو کریں
پھر وضوکے بعد کی دعا پڑھئے۔
8️⃣ فجر کی نماز باجماعت پڑھیں اور اپنی جگہ طلوع صبح تک بیٹھ کرذکر اذکار اور تلاوت قرآن مجید میں گزاریں ۔
9️⃣سلام کے بعد تکبیرات پڑھنا بھی نہ بھولیں
📣 نماز اشرق کو بھی وہیں ادا کیجئے تاکہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ادا کئے گئے حج وعمرہ کا ثواب پاسکیں۔
👈🏻 اب آپ چاہیں تو کچھ منٹ سو جائیں، اور نیت یہ ہو کہ اللہ تعالی کی عبادت کے لئےمزید تازہ دم ہونا ہے ۔
👈🏻اٹھ کر چار رکعت نماز چاشت ادا کریں
🛣اور پھر *قرب الہٰی* کے مزید راستے تلاش کریں۔
مثلا صدقہ کرنا، بیمار کی عیادت یا رشتہ داروں کا خیال وغیرہ۔
👈🏻 *تکبیر، ذکر، تلاوت،*
اور *لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیْکَ لَهُ، لَهُ الْمُلْکُ وَ لَهُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔* خوب پڑھیں۔
👈🏻مرد حضرات نماز ظہر با جماعت اداکریں ،اور تکبیر و تسبیح و تحمید کے ساتھ ساتھ تلاوت قرآن کریم بھی کیجئے۔
👈🏻 *دوپہر کوکم از کم بیس منٹ قیلولہ کریں*
👈🏻 نماز عصر ادا کیجئے اورتلاوت قرآن ہر نماز کے بعد لازمی کریں،
👈🏻تکبیرات پڑھیں، شام کے اذکار اور تسبیحات بھی کیجئے۔
📢 *کثرت سے دعائیں کریں*
اللہ تعالیٰ روزہ دار کی دعائیں قبول کرتا ہے یہ ذہن میں رکھتے ہوئے خوب عاجزی سے جہنم سے نجات مانگیں
📢 اپنے وطن اپنے پیاروں اور امت مسلمہ کو دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں
👈🏻 مزید جو بھی آپ مانگنا چاہیں۔۔۔ مانگیں
اللہ تعالیٰ نوازیں گے
*ان شاء اللہ تعالیٰ*
🔊۔☆یوم عرفہ کی تیاری☆۔🔊
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں