Here you can find all qurani wazaif in urdu e islamic wazifa for love qurani wazaif hajat in urdu.islamic rohani wazaif islamic wazaif book islamic wazaif websites in urdu.
گناھوں کو مٹانے والے دس کام۔
1۔تسبیح کے ساتھ ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جس شخص نےایک دن میں سو ١٠٠مرتبہ "سبحان اللہ وبحمدہ"کہا،اسکی خطائیں مٹا دی جائیں گیں اگرچہ وہ سمندر کی
جھاگ کی مانند ھی کیوں نہ ھوں۔(صحیح مسلم2691)
2۔استغفار کے ذریعے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا
جس شخص نےکہا:
"استغفراللہ الذی لا الہ الاھوالحی القیوم واتوب الیہ"
اسے بخش دیا جائےگا خواہ وہ میدان جنگ سے ھی کیوں نہ فرار ھواھو۔
(اسے البانی نے صحیح کہا۔مشکاة المصابیح2353).
3.اس ذکر کے ساتھ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا:
زمین پر موجود کوئی بھی شخص جب یہ کلمات کہتاھے:
"لاالہ الا اللہ واللہ اکبرولاحول ولاقوةالاباللہ"
تو اس سے اسکی خطائیں معاف کردی جاتیں ھیں،اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ کی مانند ھوں۔
(اسے البانی نے حسن کہاھے صحیح الجامع5636)
4۔کھانے کے بعد۔
:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا:
جس نے کھانے کے بعد کہا"الحمد للہ الذی اطعمنی ھذاالطعام ورزقنیہ.من غیرحول منی ولاقوة،"
تواس کے پچھلے تمام گناہ معاف کردیے جاتےھیں۔
(اس البانی نےحسن کہا۔صحیح الجامع 6086)
5۔لباس پہننے کے بعد۔:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا:
جو کوئی کپڑا پہنے اور یہ کہے"الحمدللہ الذی کسانی ھذاورزقنیہ من غیر حول منی ولا قوة"تو اسکے پچھلے گناہ معاف کردیے جاتے ھیں۔
(اسے البانی نے حسن کہا۔ صحیح الجامع6086)
6۔اذان کے وقت
رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا:
جو کوئی مئوذن کو سن کر یہ کہے:
اشھد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لاشریک لہ وان محمدا عبدہ ورسولہ،رضیت باللہ ربا وبمحمد رسولا،وبلاسلام دینا"تو اسکے گناہ معاف کردیے جاتے ھیں۔
(صحیح مسلم 386)
7۔وضوء کے وقت۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا:
جس نے خوب اچھی طرح وضوء کیاتو اسکے جسم سے تمام خطائیں نکل جاتیں ھیں یہاں تک کہ اسکے ناخنوں کے نیچے سے بھی نکل جاتیں ھیں:
(صحیح مسلم245)
8۔نماز کے بعد۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا:
جو کوئی ھر نماز کے بعد تینتیس مرتبہ "سبحان اللہ"
تینتیس مرتبہ"الحمدللہ"
تینتیس مرتبہ"اللہ اکبر"کہے تو یہ ننانوے مرتبہ ھوے اور سو پورا کرنے کیلئے "
"لاللہ وحدہ لاشریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیء قدیرا الہ الا "کہے ،تو اسکی خطائیں مٹا دی جاتیں ھیں اگرچہ سمندر کی جھاگ کی مانندھوں۔
(صحیح مسلم 597).
9۔سونے سے پہلے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا:
جو کوئی اپنے بستر پر آتے وقت یہ کہے"
"لاللہ وحدہ لاشریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیء قدیر،لاحول ولا قوة الاباللہ العلی العظیم،سبحان اللہ،والحمدللہ،ولا الہ الااللہ،واللہ اکبر"
تو اسکی خطائیں اوراسکےگناہ بخش دیے جاتے ھیں،اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ کی مانندھوں۔
(صحیح الترغیب607)
10۔جب رات کو اٹھیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا:
جو کوئی رات کو کروٹ بدلے،اوریہ کہے"
"لاللہ وحدہ لاشریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیء قدیر،الحمدللہ،وسبحان اللہ،ولا الہ الااللہ،واللہ اکبر،ولاحول ولاقوة الاباللہ،"پھر کہے"اللھم اغفر لی،یا دعاکرے،تواسکی دعا قبول کی جائے گی،اوراگر اس نے وضوء کیااور نماز پڑھی، تواسکی نماز قبول کی جائے گی"
(صحیح البخاری1154)
یااللہ ھمیں ،ھمارے والدین اور تمام مسلمانوں کو معاف فرما دے ۔آمین یا ارحم الراحمین
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں