دل کس لیے بنائے گئے ہیں؟ - Islamic Wazaif with Naila khan

اہلِ ایمان کی ضروت و خواہش اور کثیر اصرار پر اس بلاگ کو مرتب کیا۔ Here you can find all qurani wazaif in urdu e islamic wazifa for love qurani wazaif hajat in urdu.islamic rohani wazaif islamic wazaif book islamic wazaif websites in urdu.islamic wazaif ka encyclopedia in urdu.islamic wazaif images islamic wazifa for glowing skin in urdu.qurani wazaif youtube.islamic wazifa for job.islamic wazifa for rozi.islamic wazifa for child islamic wazifa ke liye.islamic wazifa in arabic qurani wazaif.com

Adsense

ad

جمعرات، 3 ستمبر، 2020

دل کس لیے بنائے گئے ہیں؟

Here you can find  wazaif hajat in urdu.islamic rohani wazaif islamic wazaif book islamic wazaif urdu.
‏القــــلبُ إنــما خُلــــق لأجــــل حــُبِّ الله تـــــعالى

دل کس لیے بنائے گئے ہیں؟

دل اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ وہ اللہ تعالی سے محبت کرے

لا تجــــعل هـــــمك حـــــب النـــــاس لــك! فالناس قلوبهم متقلّبة وليكن همك حب الله لك فإن أحبك الله جعل أفئدة الناس تحبك

لوگوں کی محبت کو تم اپنا غم نہ بناؤ پس لوگوں کے دل تو الٹتے پلٹنے رہتے ہیں لیکن اپنا غم اللہ کی محبت کو بنا لو کیونکہ جب اللہ تم سے محبت کرے گا تو لوگوں کے دل بھی ایسے بنا دے گا کہ تم سے محبت کریں!
میرا اللہ کتنا اچھا ھے !!
اخبار میں ایک اشتہار دیکھا،،
"ھم اپنے بیٹے کو بوجہ نافرمانی، گستاخی، بدچلنی و آوارہ گردی اپنی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے عاق کرتے ھیں. ھم اس کے کسی نفع نقصان کے ذمہ دار نہیں ھونگے. ھم سے اس کا کوئی تعلق نہیں ھوگا"
میرا اللہ کتنا اچھا ھے !!
میں بدچلن ھوں، آوارہ ھوں، گستاخ ھوں، نافرمان ھوں لیکن میرا اللہ کبھی مجھے اپنی نعمتوں سے عاق نہیں کرتا ! 
مجھ سے قطع تعلقی کا اشتہار نہیں نکالتا. میری روٹی روزی سے غافل نہیں ھوتا. 
لوگوں کو بتا کر مجھے ذلیل و رسوا نہیں کرتا. خاموشی سے دروازہ کھلا چھوڑ کر میرے لوٹنے کا دن رات انتظار کرتا ھے.
میرا اللہ کتنا اچھا ھے !!
اور جب کبھی اپنی شامت اعمال کے نتیجے میں کسی تکلیف میں مبتلا ھو کر اسے پکارتا ھوں تو میری سن کر مجھے ڈھارس بھی دیتا ھے اور اس تکلیف سے مجھے نکالنے کی سبیل بھی کرتا ھے جس میں خود اپنی غلطی سے پھنس جاتا ھوں.
میرا اللہ کتنا اچھا ھے !!
پھر کبھی کسی رات پشیمانی سے مجبور ھو کر آنسو بہاتے ھوئے اس سے شرمسار ھوتا ھوں تو وہ ماں سے بھی زیادہ محبت کے ساتھ اپنی آغوش رحمت میں لے لیتا ھے.
میرا اللہ کتنا اچھا ھے !!
سبحان اللہ والحمد لله ولا اله إلا الله والله اكبر

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

ad