بیٹی الله کی رحمت - Islamic Wazaif with Naila khan

اہلِ ایمان کی ضروت و خواہش اور کثیر اصرار پر اس بلاگ کو مرتب کیا۔ Here you can find all qurani wazaif in urdu e islamic wazifa for love qurani wazaif hajat in urdu.islamic rohani wazaif islamic wazaif book islamic wazaif websites in urdu.islamic wazaif ka encyclopedia in urdu.islamic wazaif images islamic wazifa for glowing skin in urdu.qurani wazaif youtube.islamic wazifa for job.islamic wazifa for rozi.islamic wazifa for child islamic wazifa ke liye.islamic wazifa in arabic qurani wazaif.com

Adsense

ad

بدھ، 9 ستمبر، 2020

بیٹی الله کی رحمت

Here you can find all qurani wazaif in urdu e islamic wazifa for love

🌹 بیٹی الله کی رحمت 🌹

🌼 لڑکیوں کی پرورش کے فضائل سے متعلق چند احادیث 🌼
✨ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص کی تین بیٹیاں یا تین بہنیں ہوں، یا دو بیٹیاں یا دو بہنیں ہوں اور وہ ان کے ساتھ بہت اچھے طریقے سے زندگی گزارے ( یعنی ان کے جو حقوق شریعت نے مقرر فرمائے ہیں وہ ادا کرے، ان کے ساتھ احسان اور سلوک کا معاملہ کرے، ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کرے ) اور ان کے حقوق کی ادائیگی کے سلسلہ میں الله تعالیٰ سے ڈرتا رہے تو الله تعالیٰ اس کی بدولت اس کو جنت میں داخل فرمائیں گے۔ (ترمذی، باب ماجاء فی النفقہ علی البنات)
✨ اسی مضمون کی حدیث حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے، مگر اس میں اتنا اضافہ ہے کہ آپ صلی الله علیہ وسلم کے ارشاد فرمانے پر کسی نے سوال کیا کہ اگر کسی کی ایک بیٹی ہو ( تو کیا وہ اس ثواب عظیم سے محروم رہے گا؟ ) آپ صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص ایک بیٹی کی اسی طرح پرورش کرے گا، اس کے لیے بھی جنت ہے ۔( اتحاف السادة المتقین)
✨ حضرت عائشہ رضی الله عنہا فرماتی ہیں کہ حضو راکرم صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص پر لڑکیوں کی پرورش اور دیکھ بھال کی ذمہ داری ہو اور وہ اس کو صبر وتحمل سے انجام دے تو یہ لڑکیاں اس کے لیے جہنم سے آڑ بن جائیں گی۔ (ترمذی)
✨ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جس شخص کی دو یا تین بیٹیاں ہوں اور وہ ان کی اچھے انداز سے پرورش کرے(اور جب شادی کے قابل ہو جائیں تو ان کی شادی کردے) تو میں اور وہ شخص جنت میں اس طرح داخل ہوں گے جس طرح یہ دونوں انگلیاں ملی ہوئی ہیں ۔ (ترمذی، باب ماجاء فی النفقہ علی البنات)
✨ حضرت عائشہ رضی اللہ عنا سے ایک قصہ منقول ہے، وہ فرماتی ہیں کہ ایک خاتون میرے پاس آئی، جس کے ساتھ اس کی دو لڑکیاں تھیں، اس خاتون نے مجھ سے کچھ سوال کیا، اس وقت میرے پاس سوائے ایک کھجور کے اور کچھ نہیں تھا، وہ کھجور میں نے اس عورت کو دے دی، اس الله کی بندی نے اس کھجور کے دو ٹکڑے کیے اور ایک ایک ٹکڑا دونوں بچیوں کے ہاتھ پر رکھ دیا، خود کچھ نہیں کھایا،حالاں کہ خود اسے بھی ضرورت تھی، اس کے بعد وہ خاتون بچیوں کو لے کر چلی گئی۔ تھوری دیر کے بعد حضور اکرم صلی الله علیہ وسلم تشریف لائے تو میں نے اس خاتون کے آنے اور ایک کھجور کے دوٹکرے کرکے بچیوں کو دینے کا پورا واقعہ سنایا۔ آپ نے ارشاد فرمایا: جس کو دو بچیوں کی پرورش کرنے کا موقع ملے اور وہ ان کے ساتھ شفقت کا معاملہ کرے تو وہ بچیاں اس کو جہنم سے بچانے کے لیے آڑ بن جائیں گی۔ (ترمذی)
🌼 مذکورہ احادیث سے معلوم ہوا کہ لڑکیوں کی شریعت اسلامیہ کے مطابق تعلیم وتربیت اور پھر ان کی شادی کرنے پر الله تعالیٰ کی طرف سے تین فضیلتیں حاصل ہوں گی۔
1..جہنم سے چھٹکارا۔
2..جنت میں داخلہ۔
3..حضور اکرم صلی الله علیہ وسلم کے ساتھ جنت میں ہم راہی۔




 qurani wazaif hajat in urdu.islamic rohani wazaif islamic wazaif book islamic wazaif websites in urdu.islamic wazaif ka encyclopedia in urdu.islamic wazaif images islamic wazifa for glowing skin in urdu.qurani wazaif youtube.islamic wazifa for job.islamic wazifa for rozi.islamic wazifa for child islamic wazifa ke liye.islamic wazifa in arabic qurani wazaif.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

ad