شب برأت کی مبارک گھڑیاں۔۔ - Islamic Wazaif with Naila khan

اہلِ ایمان کی ضروت و خواہش اور کثیر اصرار پر اس بلاگ کو مرتب کیا۔ Here you can find all qurani wazaif in urdu e islamic wazifa for love qurani wazaif hajat in urdu.islamic rohani wazaif islamic wazaif book islamic wazaif websites in urdu.islamic wazaif ka encyclopedia in urdu.islamic wazaif images islamic wazifa for glowing skin in urdu.qurani wazaif youtube.islamic wazifa for job.islamic wazifa for rozi.islamic wazifa for child islamic wazifa ke liye.islamic wazifa in arabic qurani wazaif.com

Adsense

ad

پیر، 29 مارچ، 2021

شب برأت کی مبارک گھڑیاں۔۔

 شب برأت کی مبارک گھڑیاں۔۔۔۔
مانگنے کا مزا آج کی رات ہے

شعبان کی پندرہویں شب کو ’’شب برأت ‘‘ کہا جاتا ہے۔ ’’شب ‘ ‘ کا معنی ’’رات ‘‘ہے اور’’برأت ‘‘ کا معنی ’’نجات پانا ‘‘اور ’’بَری ہوجانا‘‘ ۔ اس رات میں اﷲ تعالیٰ بے شمار گناہ گاروں کو جہنم سے نجات اور آزادی عطا فرماتا ہے ، اس لیے اس رات کو’’شبِ برأت‘‘ کہا جاتا ہے۔اس عظیم الشان رات کو ’’لیلۃ البرأت ‘‘(نجات والی رات) ’’لیلۃ الرحمۃ ‘‘(رحمت والی رات) ’’لیلۃ المبارک ‘‘(برکتوں والی رات )اور ’’لیلۃ الصک ‘‘(نجات کا پروانہ ملنے والی رات) بھی کہا جاتا ہے۔

یہ لیلۃ البرأت خصوصیت کے ساتھ اپنے گناہوں کا اعتراف کرنے والی رات ہے، اﷲ تعالیٰ سے گناہوں کی معافی کا پروانہ حاصل کرنے والی رات ہے، اﷲ تعالیٰ کی رحمت حاصل کرنے والی رات ہے، اس کی حمد و ثناء ، اس کی عبادت، اس کی بارگاہ میں سر بسجود رہنے والی رات ہے۔ اس رات میں اﷲ رب العزت کثیر تعداد میں اپنے گناہگار بندوں کی بخشش و مغفرت فرماتا ہے۔ ان پر رحمتیں نازل فرماتا  ہے۔
Here you can find all qurani wazaif in urdu
نصف شعبا ن کی شب میں اﷲ تعالیٰ اپنی شان کے مطابق آسمان دنیا کی طرف نازل ہوتا ہے اور بخشش طلب کرنے والوں ، نجات مانگنے والوں، رزق طلب کرنے والوں، مصیبت سے عافیت طلب کرنے والوں کو پکارتا ہے کہ وہ اﷲ سے مانگے اور اﷲ انہیں عطا فرمائے۔ یہ سلسلہ صرف چند لمحات یا چند منٹوں کے لیے نہیں ہوتا بلکہ یہ پوری رات رہتا ہے یہاں تک کہ صبح فجر طلوع ہوجاتی ہے۔چنانچہ حضرت علی رضی اﷲ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا: اﷲ رب العزت اس رات میں غروب شمس سے آسمان دنیا کی طرف (اپنی شان کے مطابق) نازل ہوتا ہے اور فرماتا ہے: سنو! کوئی بخشش طلب کرنے والا ہے تو میں اس کو بخش دوں ، سنو! کوئی رزق طلب کرنے والا ہے تو میں اسے رزق دوں ، سنو! کوئی مصیبت زدہ ہے تو میں اس کو عافیت میں رکھوں ، سنو !کوئی ، سنو !کوئی (وہ اسی طرح فرماتا رہتا ہے) یہاں تک کہ فجر طلوع ہوجاتی ہے۔ (ابن ماجہ: ۱۳۸۸)

e islamic wazifa for love qurani wazaif hajat in urdu.islamic rohani wazaif islamic wazaif book islamic wazaif websites in urdu.islamic wazaif ka encyclopedia in urdu.islamic wazaif images islamic wazifa for glowing skin in urdu.qurani wazaif youtube.islamic wazifa for job.islamic wazifa for rozi.islamic wazifa for child islamic wazifa ke liye.islamic wazifa in arabic qurani wazaif.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

ad