رمضان میں کرنے کے کام - Islamic Wazaif with Naila khan

اہلِ ایمان کی ضروت و خواہش اور کثیر اصرار پر اس بلاگ کو مرتب کیا۔ Here you can find all qurani wazaif in urdu e islamic wazifa for love qurani wazaif hajat in urdu.islamic rohani wazaif islamic wazaif book islamic wazaif websites in urdu.islamic wazaif ka encyclopedia in urdu.islamic wazaif images islamic wazifa for glowing skin in urdu.qurani wazaif youtube.islamic wazifa for job.islamic wazifa for rozi.islamic wazifa for child islamic wazifa ke liye.islamic wazifa in arabic qurani wazaif.com

Adsense

ad

بدھ، 14 اپریل، 2021

رمضان میں کرنے کے کام

*رمضان میں کرنے کےکام*‼️

آئیےاس  رمضان میں کچھ ایسے کام ایسی نیکیاں کرنے کی کوشش کریں جو پچھلے رمضان میں کرنے سے رہ گئی تھیں❕❕

◀️ خاندان میں اگر کسی کے ساتھ بول چال بند ہے تو پچھلی تمام باتںں بھول کر اللہ تعالیٰ سے اجرو ثواب کی نیت سے  ان سے ملاقات کریں۔ روٹھے ہوئے رشتے داروں اور دوستوں سے بات چیت میں پہل کریں ۔اور ڈھیروں اجر کمائیں۔

◀️عید کی شاپنگ اور رمضان کی خریداری جلد سے جلد مکمل کر لیں۔
*مزید بہتر* کی چاہت میں اپنا قیمتی وقت *دنیا کی حقیر*  چیزوں کے لیے ضائع مت کریں۔

◀️اس رمضان میں *صبر* کی عادت کو پنپنے کا موقع دیں ۔جو آپ کے پاس ہے جتنا ہے اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں۔کیونکہ رمضان *صبر* کا مہینا ہے۔ہمدردی کا مہینا ہے۔

◀️پچھلی غلطیوں اور کوتاہیوں کو یاد کر کے دل چھوٹا مت کریں۔

◀️نئ امید نئے شوق کے ساتھ کے ساتھ رمضان کا استقبال کریں۔

◀️ *صلح رحمی*  یعنی رشتےداروں کے ساتھ اچھے سلوک کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نا دیں۔کیونکہ ایک حدیث کے مفہوم کے مطابق جو کوئی یہ چاہتا ہے کہ اس کی عمر درازہو اور اس کے رزق میں برکت ہو اسے چاہیے کہ وہ *صلح رحمی* کرے اور کثرت سے استغفار کرے۔

◀️دعا کی قبولیت کے لیے *رزق کا حلال ہونا* بھی شرط رکھی گئی ہے۔آئیے اس رمضان میں ہم سب اپنا اپنا جائزہ لیں۔ 

◀️ماں باپ میں سے دونوں  یا کوئی ایک حیات ہے تو ان کی خدمت کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نا دیں۔اور یہ عمل تاحیات جاری رکھیں۔

◀️فرض زکوٰۃ کے ساتھ ساتھ نفلی صدقات کا اہتمام بھی اپنی حثیت کےمطابق کرتے رہیں۔کیونکہ رمضان میں کی گئی نیکیوں کا اجر کئ گناہ تک بڑھ جاتا ہے۔

◀️کام کاج کے دوران اپنی زبان کو اللہ کے ذکر سے تر رکھیں۔
بہترین ذکر کلمہ  *لاالہ الااللہ* *سبحان اللہ*  *الحمدللہ* ہے۔
کلمہ استغار کا ورد بھی جاری رکھیں۔
70 سے 100 مرتبہ تو لازمی پڑھیں۔

◀️اپنی زبان کو گالی گلوچ،غیبت ،جھوٹ جیسی خرافات سے محفوظ رکھیں۔روزے کی حالت میں ایسے کئی مواقع سامنے آئیں گےمگر ہم نے مصعم ارادے کےساتھ اس برائیوں سے چھٹکاڑا حاصل کرنے کی کوشش کرنی ہے۔

◀️سحری اور افطاری  کے اوقات کو انواع واقسام کے کھانے بنانے اور سجانے کی تیاری میں ہی ضائع نا کردیں۔ بلکہ سادہ کھانا کھانے کی عادت  رمضان میں ہی شروع کر دیں۔کھانا ضائع ہونے سے بچائیں۔

*◀️نماز تراویح ،قیام للیل ،اور تہجد کا اہتمام کریں۔*(یاد رکھیں یہ تینوں ایک ہی نماز کے نام ہیں،مختلف اوقات میں پڑھنے کی وجہ سے ان کےنام مختلف ہیں۔اگر عشاء کے فوراً بعد  اوّل وقت میں  پڑھیں گے تویہ نماز تراویح کہلائے گی۔اگر آدھی رات کو پڑھیں گے تو قیام للیل کہلائے گی،اور اگر رات کے آخری پہر میں پڑھیں گے تو یہی نماز تہجد کہلائے گی۔)

◀️ہر نماز کے بعد کم از کم20 مرتبہ درودپاک پڑھنے کی عادت ڈالیں،اس سے زیادہ جتنا چاہیں پڑھیں ۔چلتے پھرتے گھر کے کام کاج کے دوران درود پاک پڑھتے رہیں۔

*◀️وقت سحر* کو استغغار کے لیے مخصوص کر لیں۔کہ ایسا کرنا اللہ تعالیٰ کے مقرب بندوں کا وظیفہ ہے۔

◀️قرآن کو ترتیل ،تجوید کے ساتھ سمجھ کر پڑھیں۔جو سمجھ آئے اپنے عمل میں لازمی لائیں۔کہ مشہور صحابی رسولﷺ کا قول ہے کہ ہم جب بھی قرآن کی کسی آیت کو یاد کرنا چاہتے تھے تو اس پر عمل کرنا شروع کردیتے تھے۔

◀️رمضان کیونکہ قرآن کے نزول کا مہینہ ہے۔تو کوشش کریں کہ قرآن کا  کچھ نا کچھ حصّہ یا چند  آیات لازمی یاد کریں۔

◀️روزہ افطار کرتے وقت کی مسنون دعاپہلے سے یاد کرلیں۔
*ذَھَبَ الظَّمَأُ وَابْتَلَّتِ الْعُرُوْقُ وَثَبَتَ الْاَجْرُ اِنْ شَآئَ اللّٰہُ*
’’پیاس چلی گئی اور رگیں تر ہوگئیں اور اگر اللہ نے چاہا تو اجر ثابت ہوگیا۔‘‘
اور جن کے ہاں افطاری پر جائیں ۔ان کو بھی دعا دیں۔(جو مسنون دعا ثابت ہے)
*اَفْطَرَ عِنْدَکُمُ الصَّآئِمُوْنَ وَاَکَلَ طَعَامَکُمُ الْاَبْرَارُ وَصَلَّتْ عَلَیْکُمُ الْمَلَائِکَۃُ*
’’روزے دار تمہارے ہاں افطار کرتے رہیں اور نیک لوگ تمہارا کھانا کھاتے رہیں اور اللہ کے فرشتے تمہارے لیے دعائیں کرتے رہیں۔‘‘

*🎗️ان باتوں پر عمل کرنے کے لیے اپنی نیت خالص کر لیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین🤲*

*تقبل اللہ منی ومنکم احسن الاعمال🌷*
Here you can find all qurani wazaif in urdu e islamic wazifa for love qurani wazaif hajat in urdu.islamic rohani wazaif islamic wazaif book islamic wazaif websites in urdu.islamic wazaif ka encyclopedia in urdu.islamic wazaif images islamic wazifa for glowing skin in urdu.qurani wazaif youtube.islamic wazifa for job.islamic wazifa for rozi.islamic wazifa for child islamic wazifa ke liye.islamic wazifa in arabic qurani wazaif.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

ad