اللہ التَّوَّابُ - بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا - Islamic Wazaif with Naila khan

اہلِ ایمان کی ضروت و خواہش اور کثیر اصرار پر اس بلاگ کو مرتب کیا۔ Here you can find all qurani wazaif in urdu e islamic wazifa for love qurani wazaif hajat in urdu.islamic rohani wazaif islamic wazaif book islamic wazaif websites in urdu.islamic wazaif ka encyclopedia in urdu.islamic wazaif images islamic wazifa for glowing skin in urdu.qurani wazaif youtube.islamic wazifa for job.islamic wazifa for rozi.islamic wazifa for child islamic wazifa ke liye.islamic wazifa in arabic qurani wazaif.com

Adsense

ad

جمعہ، 7 مئی، 2021

اللہ التَّوَّابُ - بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا


*التَّوَّابُ - بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا*

 *اللہ کے خوبصورت نام

🔹 اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے خوبصورت ناموں میں سے ایک نام "التواب" ہے جس کی معنی بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا ہیں۔ 

🔹 اللہ سبحانہ و تعالیٰ توبہ قبول کرتا ہی رہتا ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
 *غَافِرِ الذَّنبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ* 《غافر 3》
گناہ بخشنے والا اور توبہ قبول کرنے والا ہے

 🔹 گناہ خواہ کتنے ہی زیادہ کیوں نہ ہو جائیں، اللہ سبحانہ و تعالیٰ توبہ قبول فرماتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا:  "اگر تم اتنے گناہ کرو کہ تمہارے گناہ آسمان تک پہنچ جائیں پھر تم توبہ کرو تو پھر بھی اللہ تعالیٰ توبہ قبول کرنے والا اور معاف کرنے والا ہے۔

🔹 اللہ سبحانہ و تعالیٰ توبہ کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔  ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

 *إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ 《البقرہ 222》* 
بے شک اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں سے محبت کرتا ہے اور ان سے بھی جو پاک صاف رہتے ہیں۔

🔹  اللہ سبحانہ و تعالیٰ توبہ کرنے کی وجہ سے انسانوں کو ایسا صاف  کر دیتا ہے جیسے کبھی گناہ کیا ہی نہ ہو۔۔ حدیثِ مبارکہ میں آتا ہے:  *التَّائِبُ مِنْ الذَّنْبِ كَمَنْ لَا ذَنْبَ لَهُ* 
گناہ سے توبہ کرنے والا ایسا ہے گویا اس نے گناہ کیا ہی نہ ہو۔ 《ابن ماجہ 4250》

🔹 اللہ سبحانہ و تعالیٰ توبہ کرنے والے کی برائیوں کو نیکیوں سے بدل دیتا ہے۔ قرآنِ مجید میں آتا ہے: 
 *۔۔۔ فَأُولَٰئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ ۗ۔۔۔۔* 
《الفرقان 70》
تو ایسے لوگوں کی برائیوں کو اللہ تعالیٰ نیکیوں میں بدل دے گا اور اللہ بہت بخشنے والا اور رحم فرمانے والا ہے۔

🔹 اللہ سبحانہ و تعالیٰ توبہ کے باعث انسان کے درجات بلند کردیتا ہے۔ 

🔹 اللہ سبحانہ و تعالیٰ انسانوں کو توبہ کی توفیق دیتا ہے اگر انسان ارادہ کرتا ہے۔

🔹 اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے توبہ کا دروازہ موت کے وقت تک کھلا رکھتا ہے۔ 

📌 *عملی نکات*

🔸 اللہ سبحانہ و تعالیٰ التواب کی طرف توبہ کرنے میں جلدی کریں کیونکہ وہ توبہ قبول فرمانے والا ہے۔  
🔸 یہ دعا کثرت سے مانگیں۔
*اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِیْ وَتُبْ عَلَیَّ اِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الْغَفُوْرُ*
اے الله! مجھے معاف فرما اور میری توبہ کو قبول فرما، بےشک تو بہت توبہ قبول کرنے والا ہے، بہت بخشنے والا ہے۔
🔸 اپنے گناہوں سے ڈرتے رہیں، اعتراف کریں اور استغفار کی کثرت کریں۔ 
🔸 اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہوں۔ 
🔸 اپنے گناہوں پر اصرار نہ کریں۔ 
 
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یارب! آج تک ہم نے جو بھی خطائیں کیں چھوٹی یا بڑی، علانیہ یا پوشیدہ! اے اللہ تو ہم سب کو معاف فرما دے۔ 
*انک انت التواب الرحیم* تو ہی سب سے زیادہ توبہ قبول کرنے والا اور سب سے بڑھ کر مہربان ہے۔    آمین۔


Here you can find all qurani wazaif in urdu e islamic wazifa for love qurani wazaif hajat in urdu.islamic rohani wazaif islamic wazaif book islamic wazaif websites in urdu.islamic wazaif ka encyclopedia in urdu.islamic wazaif images islamic wazifa for glowing skin in urdu.qurani wazaif youtube.islamic wazifa for job.islamic wazifa for rozi.islamic wazifa for child islamic wazifa ke liye.islamic wazifa in arabic qurani wazaif.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

ad