جنہیں آپ اپنا ہمدرد یا خیر خواہ سمجھ بیٹھتے ہیں دراصل جب وہی لوگ آپ کے انتہائی مخلص ہونے کے باوجود آپکو دکھ کی اس آگ میں جلتا ہوا چھوڑ دیتے ہیں جسے بجھانے میں آپ زندگی اور موت کی کشمکش سے دوچار ہو جاتے ہیں وہ وقت بڑا کٹھن ہوتا ہے جب آپ اکیلے اُن لمحات کو جھیل رہے ہوتے ہیں نہ کسی سے کہہ سکتے ہیں اور نہ ہی چیخ چیخ کر رو سکتے ہیں وہ درد کی کیفیت ایسی ہوتی ہے جو شاید زندگی میں ہی موت کا مزہ چکھا جاتی ہے بس وہی وقت ہوتا ہے جب اللہ اور آپ کا تعلق مضبوط ہو جاتا ہے۔
جب آپ کسی انسان کے آگے نہیں روتے، بس اللہ کے آگے آنسو بہا کر اس سے رحم کی بھیک طلب کرتے ہیں جب آپ اپنا درد اللہ کے آگے کہہ کر مطمئین ہو جاتے ہیں اللہ آپ کو دیکھتا ہے آزماتا ہے کہ میرے بندے کو مجھ پر کتنا بھروسہ ہے جب ایک انسان پر ہم بھروسے کے پُل قائم کر سکتے ہیں اور ایک عرصہ اس انسان پر اندھا بھروسہ کرتے ہیں اسکی خامیوں کو نظرانداز کر کے اسکا ساتھ نبھاتے ہیں تو اللہ تو ہمارا پالنے والا ہے اسپر بھروسہ کرنے میں کیوں ہچکچاتے ہیں وہی تو ہے جو درد کی دوا دے سکتا ہے وہی تو ہے جو سارے غم مٹا سکتا ہے ہمارا درد اس رب کی طاقت کے آگے اس کے فضل کے آگے زرہ برابر بھی نہیں ہم اور ہماری اوقات مٹی کے سوا کچھ نہیں ہمیں صرف اللہ. سے ڈرنا چاہئے کسی انسان میں اتنی ہمت نہیں جو ہماری عزت کو گرا دے جب تک خدا نہ چاہے یاد رکھیں جو کسی کا بُرا چاہتے ہیں ان کے ساتھ بھی بُرا ہی ہوتا ہے کبھی بھول کر بھی دشمن کا بھی بُرا مت سوچئے بلکہ سبکی ہدایت کی دعا مانگئے.. اللہ آپ پر کرم کی وہ بارش برسائے گا جو آپ کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگی..
Here you can find all qurani wazaif in urdu e islamic wazifa for love qurani wazaif hajat in urdu.islamic rohani wazaif islamic wazaif book islamic wazaif websites in urdu.islamic wazaif ka encyclopedia in urdu.islamic wazaif images islamic wazifa for glowing skin in urdu.qurani wazaif youtube.islamic wazifa for job.islamic wazifa for rozi.islamic wazifa for child islamic wazifa ke liye.islamic wazifa in arabic qurani wazaif.com
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں