Here you can find all qurani wazaif in urdu e islamic wazifa for love qurani wazaif hajat in urdu.islamic rohani wazaif islamic wazaif book islamic wazaif websites in urdu.
مسائل حج و عمرہ
والدین پر قرض ہو اور بیٹا صاحبِ حیثیت ہو تو کیا ایسی صورت میں بیٹے کا حج کرنا جائز ہے؟
جواب : اگر کوئی شخص اپنے ذاتی مال و دولت سے استطاعت رکھتا ہے تو حج اس پر فرض ہے اور فرض حج میں والدین کی اجازت ضروری نہیں بلکہ والدین کو ممانعت کا اختیار نہیں۔ اس پر لازم ہے کہ حج کرے, اگرچہ والدین منع کریں اور والدین کا مقروض ہونا اس شخص پر فرضیت حج میں خلل انداز نہیں ہو گا۔
کیا حالتِ احرام میں عقدِ نکاح جائز ہے؟
جواب : جی ہاں حالتِ احرام میں نکاح جائز ہے۔ بخاری شریف میں حضرت ابن عباس رضی اﷲ عنہما سے مروی ہے کہ آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اُم المومنین حضرت میمونہ رضی اﷲ عنہا سے حالتِ احرام میں عقدِ نکاح کیا تھا درآنحالیکہ آپ محرم تھے۔
(ابو داؤد، السنن، کتاب المناسک، باب المحرم يتزوّج، 3 : 111، رقم : 1844)
اگر کسی کے ذمہ قرض ہو تو کیا وہ شخص حج کر سکتا ہے؟
جواب : جی نہیں! مقروض ہونے کی صورت میں پہلے قرض ادا کرنا ضروری ہے،پھر اس کے بعد حج اداکرسکتا ہے۔
کوئی صاحبِ حیثیت شخص ہو اور اس کی اولاد بھی بالغ ہو چکی ہو تو ایسے شخص کے لئے پہلے حج کرنا ضروری ہے یا بچوں کی شادی؟
جواب : حج فرض ہے اور نکاح سنت، تو سنت کے لئے فرض چھوڑنا جائز نہیں، اس لئے پہلے حج ادا کرنا چاہئے۔
سفر حج میں نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب : حج میں اکثر طور پر حاجی صاحبان مسافر ہوتے ہیں تو ان پر احکام مسافر لاگو ہوں گے۔ البتہ عرفات میں جمع بین الصلواتین مشروع ہے کہ ظہر اور عصر باجماعت ملا کر پڑھی جاتی ہیں۔ اگر اکیلا یا اپنی الگ جماعت قائم کرنی ہو تو پھر جمع بین الصلواتین جائز نہیں ہے، بلکہ ظہر اور عصر اپنے اپنے وقت پر پڑھنا ہو گا۔ اسی طرح مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نماز عشاء کے وقت میں ادا کرتے ہیں، چاہے باجماعت ہو یا اکیلا دونوں کے لئے یہی حکم ہے۔
(ابن عابدين شامی، رد المختار، 2 : 505)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں